Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

"میٹرو مکہ"منصوبے کیلئے پہاڑی سرنگیں بنانے کا کام شروع کر دیا گیا

    مکہ مکرمہ---- مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے میٹرو مکہ منصوبے کیلئے پہاڑی سرنگیں بنوانے کا کام شروع کروا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مکہ اور مدینہ اخبارات کا کہنا ہے کہ کنگ عبدالعزیز روڈ پر میٹرو کے 2اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ حرمین ٹرین ریلوے لائن کیلئے کنکریٹ سے بھرائی شروع کر دی گئی۔ کنگ عبدالعزیز روڈ 3.4کلو میٹر طویل ہوگا۔ 120مکعب میٹر کے رقبے کو کنکریٹ سے بھرا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ کے میئر ڈاکٹر اسامہ البار نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 7اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ شروعات جمرات کے اسٹیشن سے ہو گی۔ میٹرو  الملاوی محلے  اور الحرم کے شمال مشرق سے ہو کر گزرے گی۔ میٹرو مکہ مقدس شہر میں ٹرینوں پر مشتمل پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا پہلا حصہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹرین ،بسوں اور ٹیکسیوں کے اسٹیشن بھی ہوں گے۔ میٹرو مکہ العابدیہ میں ام القریٰ یونیورسٹی سے   مدینہ منورہ روڈ کی طرف جائے گی۔ التنعیم محلے میں مسجد عائشہؓ سے آگے تک لائن بچھائی جائے گی۔ پہلے مرحلے کے تحت میٹرو مکہ 33کلو میٹر کا سفر طے کرے گی۔ اس کے 15اسٹیشن ہوں گے ۔بعض زیر زمین ہوں گے۔ اس کا کچھ حصہ البیبان کے علاقے میں پلوں کے اوپر سے گزرے گا۔

شیئر: