اقوام متحدہ قطری بحران سے متعلق کویتی ثالثی کی حامی ہے
کویت-------- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ قطری بحران سے متعلق اقوام متحدہ کا موقف سادہ نوعیت کا ہے ۔ اقوام متحدہ انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک کے درمیان برپا بحران حل کرانے کے سلسلے میں کویت کی ثالثی کی حامی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یمنی بحران کے حوالے سے سعودی عرب کا اقوام متحدہ پر کوئی دباؤ نہیں۔ سیکریٹری جنرل نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد سے ملاقات کے بعد بتایا کہ کویت کا قطری بحران کے سلسلے میں اپنا کوئی ایجنڈہ نہیں۔ کویت امن او رافہام و تفہیم کا ایجنڈہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دباؤ کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔