Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پر حملے میں 12 افراد جان سے گئے، 309 زخمی

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سنیچر کی سہ پہر ہونے والے 12افراد جان سے گئے جبکہ 309  افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ مرنے والوں میں چار سعودی، دو بنگلہ دیشی، امریکہ، اردن، شام، سوڈان، فلسطین اور مصر کا ایک ایک شہری شامل ہے۔
309 زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں مختلف ہسپتالوں میں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا حملے میں املاک کو بھی نقصان پہنچا جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیان میں کہا تھا کہ ریاض ایئرپورٹ پر ہونے والے نئے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آپریشنل سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کردی گئی ہیں۔
 تاکہ مکمل نقصان کا جائزہ اور تنصیات کی سیفٹی کو یقینی جا سکے۔ مزید اپ ڈیٹس سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ 
سعودی دارالحکومت کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ مملکت کے مصروف ترین ٹرانسپورٹ مراکز میں سے ایک ہے۔
 ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے سنیچر کو مسافروں کو روانگی سے قبل اپنی ایئر لائن سے رابطے کی ہدایت کی تھی۔
ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مسافروں سے کہا گیا کہ ’وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی ایئرلانن سے براہ راست رابطہ کرکے پرواز کے سٹیٹس کی تصدیق کریں۔‘
علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ نے ان شہریوں سے جن کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کچھ پروازوں کی معطلی یا تاخیر کے نتیجے میں اپنی منزلوں تک نہیں پہنچ سکے کہا کہ ان ممالک میں جہاں وہ مقیم ہیں سعودی عرب کے مشنز سے رابطہ کریں۔
تاکہ انہیں ضروری مدد اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔
 جمعرات کو ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں ایک پائلٹ سمیت تین افراد جان سے گئے۔ اس سے قبل کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک سوڈانی شہری کی موت واقع ہوئی جبکہ ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کیے جانے والے حملے میں دو خواتین جان سے گئیں۔
حوثیوں کے ان حملوں کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے ایران کے حمایت یافتہ اس گروپ پر  سول انفرا سٹرکچر پر حملے بند کرنے پر زور دیا گیا۔جمعے کو یمن میں قانونی حکومت کی خودمختاری کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اس نے حوثی ملیشیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ان حملوں میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کرد یے گئے۔

شیئر: