Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا سنگ میل: توکلنا ایپ نے 30 ارب آپریشنز مکمل کر لیے، 36.7 ملین صارفین

پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 36.7 ملین سے تجاوز کر چکی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی جامع ایپلی کیشن توکلنا نے 2020 میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 30 ارب سے زیادہ آپریشنز (ٹرانزیکشنز) کامیابی سے مکمل کی ہیں۔
جبکہ یومیہ اوسطا 88 ملین آپریشنز کیے جا رہے ہیں جو مملکت میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو تیز کرنے کے لیے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق توکلنا پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 36.7 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ یومیہ فعال صارفین کی تعداد 2.1 ملین سے زائد ہے۔
ایپ کے ذریعے 380 سرکاری، نجی اور غیر منافع بخش اداروں کی ایک ہزار 800 خدمات تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
ایپ کے ٹیجیٹل والیٹ فیچر میں 800 سے زائد سرکاری دستاویزات اور ڈیجیٹل کارڈز موجود ہیں جنہیں 3.6 ارب سے زیادہ مرتبہ وزٹ کیا گیا جبکہ اس کے نوٹیفیکیشن سسٹم کے ذریعے 2.1 سے زیادہ پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
سدایا کی جانب سے ایک یونیفائیڈ، پیپر لیس پبلک سروس ایکو سسٹم فراہم کرنے کے لیے تیار کردہ توکلنا سروس، خدمات تک رسائی کوبڑھانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بڑے موبائل پلیٹ فارمز پر اپنے ڈیجیٹل حل کو مسلسل وسعت دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ سرکاری خدمات کے لیے ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے ’ڈیجیٹل ایکسپیریئنس میچورٹی انڈیکس 2026‘ میں توکلنا ایپلی کیشن نے صارفین کی اطمینان کی شرح میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
انڈیکس کے مجموعی نتائج میں توکلنا نے سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی جگہ بنائی ہے، اس کی پانچویں پوزیشن رہی جبکہ یوزرز ایکسپیریئنس(صارفین کے تجربے) کے حوالے سے نویں نمبر پر رہی۔
 توکلنا ایپ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ خدمات تک رسائی فراہم کرتی ہے جو مملکت میں ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے سے متعلق وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

 

شیئر: