Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی بیلسٹک میزائل اور ڈرون تباہ کر دیے: اتحادی ترجمان

اتحادی فورسز نے اتوار کو سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یمن میں قانونی حکومت کی خودمختاری کی حمایت کرنے والے اتحاد کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے جانے والے ایک بیلسٹک میزائل کو الخرج کمشنری میں روک کر تباہ کر دیا گیا۔
ایک الگ بیان میں ترجمان نے کہا کہ الشرقیہ ریجن میں ایک ڈرون کو بھی مار گرایا گیا۔
علاوہ ازیں ریاض ایئر پورٹ پر حملے کے چند گھنٹے بعد دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اتحادی فورسز کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں بتایا دمام ایئر پورٹ کے قریب ایک پروجیکٹائل گرا ہے۔

شیئر: