Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناسا کا نیا خلائی جہاز اگلے سال چاند پر جائیگا

کیلیفورنیا .... ناسا نے ایک ایسا کیپسول تیار کرلیا ہے جو جلد ہی انسان کو نہ صرف چاند بلکہ اس سے آگے بھی لیجائیگا۔”اورین “نامی یہ خلائی جہاز پہلی مرتبہ 2019ءمیں روانہ ہوگا تاہم اس میں کوئی خلا باز نہیں ہوگا۔ اسے دنیا کے سب سے بڑے راکٹ کے ذریعے خلا میں چھوڑا جائیگا۔ اسکا مشن 3ہفتے کا ہوگا اور یہ 25ہزارمیل فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کریگا اور یوں چاند پر اپنے تجربات کریگا۔ اسے آخری شکل دینے کیلئے انجینیئر اور ٹیکنیشنز نے اس کے ڈیٹا یونٹ کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کے سارے پرزے درست کام کررہے ہیں یا نہیں؟ ناسا کا کہناتھا کہ یہ تجربہ کامیاب رہا۔ یہ خلائی جہاز خود ہی اپنی بجلی پیدا کریگا اور کیونکہ اس میں 15ہزار سولر سیلز لگائے گئے ہیں یہ اتنی بجلی پیدا کریگا جو 3بیڈ روم والے 8گھروں کیلئے کافی ہوگی۔

شیئر: