Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعیت علماء کے امدادی کامو ں پر وزیر اعظم مودی کی تعریف

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعیت علمائے ہند کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں کہا کہ گجرات کے سیلابی کیچڑ کی زد میں آئے 22مندروں اور 2مسجدوں کی جمعیت علمائے ہند کے رضاکاروں کے ذریعے صفائی ملک کے اتحاد و سالمیت کی زندہ مثال ہے۔جمعیت کے کام سے لوگوں کو حوصلہ ملے گا ۔یاد رہے کہ حالیہ برسات میں شمالی گجرات کے بناس کانٹھا علاقے میں سیلاب نے شدید تباہی مچائی، اس میں بھاری نقصانات ہوئے۔ وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے مشن’’سوچھ بھارت‘‘کو جمعیت کی صفائی مہم سے جوڑتے ہوئے اسے دوسروں کیلئے باعث تقلید بتایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ہزاروں سال کی تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے جہاں سماجی، مذہبی اور تاریخی واقعات نظر آتے ہیں۔یہاں پورے سال کوئی نہ کوئی تہوار یا مذہبی تقاریب ہوتی رہتی ہیں۔ وزیر اعظم نے ہندوؤں کو درگا پوجا اور مسلمانوں کو عیدالاضحی کی قبل از وقت مبارکباد دی ۔ انہوں نے عیدالاضحی کیلئے تمام باشندگانِ وطن کومبارکباد دی۔

 

شیئر: