Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نقل مکانی کرنیوالے پرندوں کا ڈسپلن

لندن .... نقل مکانی کرنےوالے پرندوں کے بارے میں تحقیقی کام ایک عرصے سے جاری ہے اورماہرین طیور یہ جاننے کی مستقل کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ پرندے اڑان بھرنے کےلئے راستے کا تعین کس منصوبے اور ڈسپلن کےساتھ کرتے ہیں کہ سبھی بلا تامل کے ایک ساتھ اڑنے لگتے ہیں۔ برسوں کی تحقیق اور تجربات کے بعد سائنسدان اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پرندے بالعموم شمالی علاقوں کیلئے زیادہ کشش محسوس کرتے ہیں تاہم وہ حسب ضرورت اپنے فیصلے پر نظر ثانی بھی کرلیتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ پرندے لمبے سفر کو آرام کا ذریعہ بنانے کیلئے اُس قدرتی ہنر سے کام چلاتے ہیں جنہیں عصری ہوابازی میں ایوی ایشن کا نام دیا جاتا ہے اور یہ ہنر بھی انکی چھٹی حس کی ہی ایک قسم ہے جس میں پرندے انسان سے کہیں زیادہ سمجھدار اور ذہین پائے گئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں پرواز کی لمبائی اور بلندی دونوں میں حیرت انگیز توازن پیدا کرنے کی سکت ہے اور اسی بنیاد پر وہ نقل مکانی کیلئے کمر باندھتے ہیں جبکہ بہت سے ملاح سمندری سفر کے دوران انہی پرندوں کو رہنما بنانا زیادہ سود مند سمجھتے ہیں۔ یہ رپورٹ یوریشن ری واربلرز نامی ادارے نے تیار کی ہے جو خاص اس کام میں مہارت رکھتا ہے۔

شیئر: