Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ ڈاک نے حاجیوں کیلئے 3لاکھ نقشے جاری کر دیئے

ریاض.... سعودی محکمہ ڈاک نے حجاج کرام اور مقدس شہروں نیز امسال مشاعر مقدسہ میں حج خدمات پیش کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو 3لاکھ رہنما نقشے فراہم کردئیے۔ محکمہ ڈاک کے قائم مقام سربراہ ڈاکٹر اسامہ الطف نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ محکمہ ڈاک نے اعلیٰ فنی معیار کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مشاعر مقدسہ کے شاندار نقشے تیار کرائے ہیں، پرکشش اور واضح ہیں۔ ان کی مدد سے حاجی حضرات اور اہلکار ہوٹلوں ، مساجد، تجارتی مراکز، سڑکوں ، پٹرول اسٹیشنوں ، پارکنگ لاٹس، پولیس اسٹیشنوں ، شہری دفاع وہلال احمر کے دفاتر، اسپتالوں، ہیلتھ سینٹر ، دواخانوں او رسرکاری اداروں کا پتہ آسانی سے معلوم کر سکیںگے۔ نقشے میں داخلی حاجیوں، جی سی سی ممالک، عرب ممالک، امریکہ ، آسٹریلیا ویورپی ممالک، جنوبی ایشیا ، جنوب مشرقی ایشیا او رغیر عرب افریقی ممالک کے حاجیوں کے خیموں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ نے اسمارٹ فون کیلئے موثر ایپلی کیشن بھی جاری کر دی ہے ۔ 

شیئر: