Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدایا کے صدر کا جدہ ایئرپورٹ کا دورہ، ای گیٹ آپریشنز کا جائزہ

سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی (سدایا) کے صدر ڈاکٹر عبداللہ شرف الغامدی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نصب ڈیجیٹل سسٹمز اور ای گیٹ آپریشنز کا جائزہ لیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس موقع پر سدایا میں نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عصام الوقیت و دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔
سدایا کے صدر کو ایئرپورٹ پر امیگریشن کے لیے نصب ای گیٹ سسٹم کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جس کا مقصد عمرہ زائرین کو امیگریشن کی جدید ترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔
سدایا کی جانب سے مملکت کے ایئرپورٹس اور دیگر سرحدی چوکیوں پر امیگریشن کی جدید سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عمرہ زائرین اور عازمین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔

واضح رہے سدایا کی جانب سے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 70 ای گیٹس اور 6 انٹرنیشنل ٹرمنلز پر 636 سٹیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن کے ذریعے عمرہ زائرین کو امیگریشن کی فوری خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
سدایا کے وفد کے ہمراہ جدہ ایئر پورٹس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین انجینیئر رائد المدیھیم، سی ای او انجینیئر مازن جوھر، ڈائریکٹر جوازات ایئرپورٹ کرنل ماھرالمسعود بھی موجود تھے۔

 

Everything you need to know. Understand how to utilize 1:5000 leverage for trading forex, CFDs, and other financial instruments 1:10000 leverage broker A comprehensive guide to trading with maximum leverage. Learn about the benefits and risks, and how to choose a reputable broker.

شیئر: