Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چٹکیاں بجا کرویٹروں کو بلانا بدترین بدتمیزی

لندن..... کہتے ہیں کہ جس طرح اخلاقیات کی کوئی ایک شکل نہیں ہوتی اسی طرح بد تمیزی اور بد اخلاقی کی بھی مختلف صورتیں پائی جاتی ہیں اور انہیں میں سے ایک صورت یہ بھی ہے کہ آپ ہوٹلوں ریستورانوں میں جائیں اورکسی ویٹر یا کارکن کو بلانے کےلئے چٹکیاں بجائیں ۔ یہ اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے اور تازہ ترین سروے کے مطابق 60فیصد اہل برطانیہ کا کہنا ہے کہ انہیں بعض لوگوں کی اس بدتمیزی سے بڑی کوفت ہوتی ہے ۔ اسی طرح کچھ لوگ میز پر کھانا کھانے کے بعد اپنا ہاتھ میز پوش سے پونچھ لیتے ہیں یہ بھی ایک گندی حرکت ہے تاہم اس کےلئے تربیت بچپن سے ہونی چاہئے کہ کب کیا کرنا چاہئے اور کیسے کرنا چاہئے ۔1500افراد سے اس پرجوش سروے سے پتہ چلا ہے کہ کم از کم 11فیصد اہل برطانیہ ایسے ہیں جو ہوٹلوں اور ریستورانوں میں اپنے ساتھیوں کے رویے سے پریشان ہوجاتے ہیں تاہم ہوٹل ایسی جگہ نہیں ہوتی کہ انہیں وہاں تربیت دی جائے ۔

شیئر: