Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل نے فلائٹ انسائٹس کے فیچر کا آغاز کر دیا

گوگل نے سیر و سیاحت اور سفر کا شوق رکھنے والے صارفین کی آسانی کے لئے گوگل فلائٹ کے ساتھ فلائٹ انسائٹس ٹیب کا آغاز بھی کر دیا ہے جہاں سستی پروازوں ، بچت کے لئے متبادل راستوں اور مختلف دنوں یا اوقات میں میسر سستے ٹکٹس وغیرہ کی تفصیلات دی جائیں گی۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی دن سفر کرنا چاہ رہے ہیں تو گوگل انسائٹ یہ بتائے گا کہ اس سے پہلے یا بعد کے دنوں میں کس دن ٹکٹ کی قیمت کم ہو گی یا اگر منتخب کردہ ائیرپورٹ کے بجائے کسی دوسرے قریبی ائیر پورٹ پر اترا جائیں تو کتنی بچت کی جا سکے گی۔یہ اپ ڈیٹ اس وقت موبائل صارفین کے لئے دستیاب ہے تاہم گوگل کا کہنا کہ یہ جلد ہی ڈیسک ٹاپ پر گوگل استعمال کرنے والے صارفین کو بھی میسر ہو گی۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: