Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ الیون سے میچ کے ٹکٹوں کا اجراء

 
لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین کھیلے جانے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوںکیلئے آن لائن ٹکٹوں کا اجراءیکم ستمبر سے ہو گا۔ آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم 4 ستمبر کو پاکستان آئے گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے ان تینوں میچز کی ٹکٹیں یکم ستمبر سے آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ اسٹیڈیم کے بوتھ پر ٹکٹ 4 ستمبر سے فروخت کیلئے رکھے جائیں گے۔ ٹکٹوں کی قیمت 500 سے 6 ہزار روپے تک رکھے جانے کا امکان ہے۔ ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لئے آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم کے لاہور آنے کی خبر کے بعد سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔

شیئر: