Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکھلیش دور میں’’یش بھارتی ایوارڈ‘‘ریوڑیوں کی طرح بانٹے گئے

لکھنؤ۔۔۔۔۔یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو حکومت میں یش بھارتی جیتنے والوں کی جو فہرست سامنے آئی ہے اس میں سیفئی فیسٹول کے کلیدی ٹی وی اینکر ، وزیر اعلیٰ دفتر کے اہلکار ہیں جنہوں نے خود ہی اپنے نام کی سفارش کی تھی اور انہیں ایوارڈ دے دیا گیا۔ کم از کم 6نام ایسے ہیں جوسماج وادی پارٹی کے رہنماؤں نے پیش کئے ۔ اکھلیش یادو کے چچا شیوپال یادو نے2ناموں کی سفارش کی تھی، ایس پی کے سینیئر رہنما اعظم خان نے بھی ناموں کی سفارش کی تھی ۔راجہ بھیا نے بھی 2ناموں کی سفارش کی تھی جنہیں یش بھارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح ہوکہ اکھلیش یادو کے دور حکومت میں یش بھارتی پانے والے 142افراد کی تفصیلات موصول ہوئیں جبکہ اُس وقت تقریباً200لوگوں کو یہ اعزاز دیا گیا تھا۔ریاست کی موجودہ یوگی حکومت یش بھارتی ایوارڈز کا جائزہ لے رہی ہے۔خاص طور پر 2015ء میں بنائے گئے تاحیات 50ہزار روپے ماہانہ پنشن دینے کا منصوبہ ہے۔اتر پردیش کے ایک آئی اے ایس کی بیٹی کو 19سال کی عمر میں یش بھارتی ایوارڈ دیا گیا تھا۔ یوپی کے شعبہ ثقافت کے جوائنٹ ڈائریکٹر انورادھا گوئل نے بتایا کہ مالی سال2017-18ء میں یش بھارتی کے تحت تاحیات پنشن مد میں کل 4.66کروڑ روپے مختص ہیں لیکن ابھی تک ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔

شیئر: