Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو ایس اوپن:شاراپوووا تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں

نیو یارک: روسی ٹینس اسٹار ماریا شاراپووا یو ایس اوپن کے دوسرے راﺅنڈ میں پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود کھیل میں واپس آتے ہوئے فتح سمیٹ کر تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ سابق عالمی نمبر ون ڈینس کھلاڑی کیرولین وزنیاکی دوسرے راونڈ میں شکست کھا کر عالمی نمبر ون بننے کی دوڑ سے بھی باہر ہو گئیں۔کینیڈا کی ایوگنی بوشارڈ کو غیر معروف روسی کھلاڑی نے ہرا کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کر دیا۔ماریا شارا پووا کا مقابلہ تیمیا بابوس سے تھا جو پہلا سیٹ جیتنے میں کامیاب رہیں تاہم روسی کھلاڑی نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔کیرولین وزنیاکی کو روس کی ایکٹرینا میکارووانے3سیٹس کے مقابلے کے بعد شکست دی۔ ایوگنی بوشارڈ بھی روسی حریف کا نشانہ بنی۔ انہیں ایگیناروڈینا نے اسٹریٹ سیٹس میں ہرایا۔

شیئر: