Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج ارکان کی ادائیگی کے دوران صحت کا خیال رکھیں

منیٰ ..... وزارت صحت کی جانب سے حجاج کرام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حج ارکان کی ادائیگی کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھیں ۔ زیادہ دیر کھلی دھوپ میں نہ جائیں ۔ براہ راست دھوپ میں جاتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں ۔ سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری ہدایات کا حوالے دیتے ہوئے کہاکہ ایام حج کے دوران ضیوف الرحمان کو چاہئے کہ وہ صحت مند غذا کا استعمال کریں ۔ ازدحام والے مقامات پر طبی ماسک لازمی طور پر استعمال کریں ۔ ایک ہی ماسک کو مسلسل نہ لگائے رکھیں ۔ ماسک چند گھنٹوں بعد تبدیل کر لیں ۔ طواف و سعی کےلئے جاتے وقت دھوپ سے بچاﺅ کےلئے چھتری کا استعمال لازمی طور پر کریں ۔ سڑکوں پر فروخت ہونے والی کھلی اورغیر معیاری غذا سے اجتناب برتیں ۔ کھانسی یا چھینک کے وقت ٹیشو پیپر کا استعمال کریں ۔ اپنے اطراف کوصاف ستھرا رکھیں ۔ گرمی کے اوقات میں بلاوجہ پیدل نہ چلیں ۔ ارکان حج کی ادائیگی کے دوران وقفہ کریں تاکہ آپکے جسم کی توانائی بحال ہو جائے ۔ 
 

شیئر: