Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سورائسس کے مریضوں کی قبل از وقت اموات کا خدشہ

پینسلوانیہ ....ڈاکٹروں کا کہناہے کہ سورائسس کے مریضوں کو دل کے امراض، ذیابیطس اور کینسر کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے او روہ قبل از وقت مر جاتے ہیں۔ شدید متاثرہ مریضوں کی جلد پر سرخ دھبے پڑتے ہیں اور انکی جلد سوج جاتی ہے اور یہ مرض جسم کے10فیصد حصے کو متاثر کرتا ہے۔ ڈاکٹر تجزیے کے بعد پتہ چلا سکتے ہیں کہ مرض کتنا سنگین ہے؟ ماضی میں سمجھا جاتا تھا کہ دل کے مرض کی وجہ سے جلد متاثر ہوتی ہے۔ یا پھر مریض کو ٹائپ ٹو ذیابیطس ہے یا پھر کینسر ہے لیکن ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اسی مرض کی وجہ سے دل کے امراض پیدا ہوتے ہیں ، ذیابیطس ہوتی ہے اور کینسر تک معاملہ پہنچتا ہے۔ امریکہ اور برطانیہ میں 2فیصد لوگ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ یہ مرض اس وقت پیدا ہوتا ہے جب متاثرہ شخص کی جلد کے خلیات صرف چند دن میں تبدیل ہوتے ہیں حالانکہ تبدیل ہونے کی مدت 21سے 28دن تک کی ہوتی ہے۔ اسکی وجہ سے جلد ٹوٹنے لگتی ہے اور اس پر کھرنڈ جمنے لگتی ہے۔ بعض مریضوں میں یہ مرض موروثی ہوتا ہے۔ اس مرض کا اب تک کوئی علاج نہیں۔ شروع میں ڈاکٹر ،کریم اور جیل دیکر مریضوں کو مطمئن کرتے ہیں۔
 

شیئر: