Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

600سال پہلے ستارہ کیسے پھٹا؟

سیول ..... علم فلکیات کے ماہرین نے آخر کار اُس پراسرار سیارے کے پھٹنے کا پتہ لگالیا ہے جو کوریائی سائنسدانوں نے 600سال قبل دیکھا تھا۔ کوریاکے فلکیات کے ماہرین نے 11مارچ 1437ءمیں یہ منظر دیکھا تھا۔اس وقت آسمان پر انتہائی روشنی پھیل گئی تھی جو 14دن تک جاری و ساری رہی تھی۔ آج بھی اس ستارے میں ایک بڑا سا شگاف پایا جاتا ہے۔ چینی، کوریائی اور جاپانی قدیم ماہرین فلکیات نے اس پر بھی اُس وقت تحقیق کی تھی اور انہوں نے اس بارے میں اعدادوشمار جمع کئے تھے۔ اس وقت ان سائنسدانوں کا کہناتھا کہ ہماری کہکشاں میں ایک نیا ستارہ نمودار ہوا ہے۔ اب سائنسدانوں نے بتایا کہ اس ستارے نے کشش ثقل کی بدولت قریبی ستاروں کا مواد ”چوری“ کرلیا تھا جو اس کے حجم سے بھی بڑا تھا اور پھر یہ سیارہ پھٹ گیا۔اسی کے پھٹنے کے نتیجے میں سورج سے 3لاکھ گنا زیادہ روشنی پیدا ہوئی تھی۔ امریکی و برطانوی سائنسدانوں و مورخین نے اس پورے واقعہ کا تجزیہ کرکے ایک رپورٹ تیار کی ہے جسے ایک جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔
 

شیئر: