Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کے 253/6رنز ، لیون کی5وکٹیں

چٹاگانگ، بنگلہ دیش.... بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان یہاں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش نے کھیل ختم ہونے تک 253رنز بنائے تھے اور اسکے 6 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے تھے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم 62اور ناصر حسین19 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ تھے۔تفصیلات کے مطابق ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اسکا یہ فیصلہ بہتر ثابت ہوا ۔ اوپننگ جوڑی تمیم اقبال9رنز بناکر لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے مگر دوسری جانب سومیا سرکار نے اچھا آغازدیتے ہوئے 81گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33رنز بنائے ۔ وہ بھی لیون کی گیند کا شکار ہوئے اور ایل بی ڈبلیو ہوکر پویلین کا رخ کیا۔ امراالقیس کو بھی لیون نے ایل بی ڈبلیو کیا وہ صرف4رنز ہی بناپائے۔مومن الحق نے 67گیندو ںکا سامنا کیا اور 2چوکوں کی مدد سے 31رنز بناسکے ۔ وہ بھی لیون کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔شکیب الحسن نے 24رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے صابر الرحمان سب سے زیادہ کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے وہ 113گیندو ںکا سامنا کرتے ہوئے 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66رنز بناکر لیون کی گیند پر اسٹمپڈ ہوئے۔بنگلہ دیش کے دوسرے کامیاب بیٹسمین مشفق الرحیم ہیں جو ابھی کریز پر موجود ہیں، 149گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے اب تک62رنز بناسکے ہیں۔انکے ساتھ ناصر حسین کھیل رہے ہیں جو 33گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے 19رنز بناکر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ اس طرح بنگلہ دیشی ٹیم نے میچ کے اختتام تک 6وکٹوں کے نقصان پر 253رنز بنالئے تھے۔ آسٹریلیا کی جانب سے لیون سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 28اوورز میں 77رنز دیتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کی۔ ایسٹن آگر نے 17اوورز میں 46رنز دیتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔ آسٹریلیا کے دوسرے کسی بولر کو اب تک کامیابی نہیں ملی ہے تاہم انکی فیلڈنگ بہت اچھی رہی۔ مزید وکٹیں حاصل کرنے کیلئے آسٹریلیا نے کیومنز، اسٹیو او کیف،گلین میکسویل، ہلٹن کارٹرائٹ کو آزمایا مگر کامیاب نہ ہوسکے۔اس میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض پاکستان کے علیم ڈار انجام دے رہے ہیں۔
 

شیئر: