Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرہ ارض میں کون کہاں رہتا ہے؟ معلوم کرنا آسان

نیویارک .... فیس بک نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت سے کام لیکر ایسا ڈیجیٹل نقشہ تیار کیا ہے جس میں یہ پتہ لگایا جاسکے گا کہ کرہ ارض پر کوئی شخص کہاں مقیم ہے؟ اس نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ اس نقشے کی مدد سے ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس ٹیکنالوجی کے نتیجے میں یہ بھی پتہ لگے گا کہ اس ملک میں کہاں لوگ رہتے ہیں؟ انہیں تلاش کرنا مشکل نہیں ہوگا کیونکہ جو تصویر سامنے آئیگی وہ ایسے محسوس ہوگی کہ جیسے ہم نے 15فٹ کی دوری سے اتاری ہے۔ فیس بک صرف خلا میں بھیجے جانے والے سیارے کی مدد سے ایسا کرسکے گا۔ کمپنی کا کہناہے کہ وہ چند ماہ بعد یہ نقشہ آن لائن بھی پیش کرسکے گا۔اس کے اعدادوشمار سے یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ آبادی کا پھیلاﺅ دنیا میں کہاں کہاں ہے؟ فیس بک ایسی کئی ٹیکنالوجیز پر کام کررہا ہے جس سے انٹرنیٹ کی رسائی کو بڑھایا جاسکے۔ اسکے لئے وہ ڈرون اور سیٹلائٹ سے بھی مدد لے گا۔ یہ بھی طے کرسکے گا کہ کس علاقے میں کس سیٹلائٹ سے کام لیا جائے۔ ایک عہدیدار نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیٹلائٹ کے ذریعے دنیا کے مختلف شہروں تک انٹرنیٹ کی رسائی کی جائے۔ اسکے لئے انتہائی بلندی تک پہنچنے والے ڈرون اور سیٹلائٹ ہی ہمیں سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔

شیئر: