Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتظار ختم :۔۔یوگی اورراجناتھ نے لکھنؤ میٹرو کو دکھائی ہری جھنڈی

لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کا میٹرو ریل منصوبہ مکمل ہوگیا اور لوگوں کے میٹرو میں سفر کرنے کا انتظار ختم ہوگیا۔پہلے مرحلے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج صبح ساڑھے 11بجے یہاں ٹرانسپورٹ نگر سے ہری جھنڈی دکھاکر میٹروٹرین روانہ کی۔لکھنؤبھی اب میٹروکی سہولتوں والے دیگرشہروں کی صف میں شامل ہوگیاہے۔ لکھنؤ میٹرو ریل کارپوریشن (ایل ایس آر سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر کمار کیشونے بتایا کہ ٹرین  کی رفتار 80کلو میٹر فی گھنٹے ہوگی۔اس میں 4بوگیا ں ہیں۔یہ ہر اسٹیشن پر 30سے 40سیکنڈ تک ٹھہرے گی۔میٹرو  صبح 6بجے سے رات10بجے تک چلا کریگی۔کل سے عام لوگوں کیلئے میٹرو کھول دی جائیگی ،روزانہ تقریباً 3لاکھ افراد سفرکرینگے۔ ٹرین دن میں135چکر لگائے گی۔ہر اسٹیشن پر 7منٹ بعد نئی ٹرین دستیاب ہوگی۔افتتاحی تقریب میں تمام وزراء اور اعلیٰ عہدیدار نے شرکت کی۔

شیئر: