جمعہ 23 جنوری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعےکو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ گزشتہ دن جمعرات کو اس کی قیمت 279 روپے 87 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 63 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 19 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 742 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 96 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 63 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 79 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 8 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 5 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 95 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 4 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 58 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 37 پیسے رہی۔