پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
سیریز کے میچز 29 جنوری، 31 جنوری اور یکم فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں
-
بابر اعظم بگ بیش لیگ چھوڑ کر واپس پاکستان لوٹ گئےNode ID: 899762
بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، دونوں کھلاڑی رواں ماہ سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی20 سیریز میں شامل نہیں تھے۔
شاداب خان سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں واپسی کے بعد اپنی فارم کو مزید بہتر بنانے کے لیے سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
سپن بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا ہے۔
![]()
پاکستانی سکواڈ اور معاون عملہ سنیچر 24 جنوری کو لاہور میں رپورٹ کرے گا، جبکہ سیریز کی تیاریوں کا آغاز اتوار کو کیا جائے گا۔
آسٹریلوی ٹیم بدھ 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ یہ پاکستان میں آسٹریلیا کی دوسری ٹی20 سیریز ہو گی، اس سے قبل اپریل 2022 میں قذافی سٹیڈیم لاہور میں واحد ٹی20 میچ کھیلا گیا تھا۔
پاکستان کا 16 رکنی سکواڈ:
سلمان علی آغا (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع (وکٹ کیپر)، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔
سیریز کا شیڈول:












