روس نے اڑن موٹر سائیکل تیار کرلی
ماسکو۔۔۔۔روس نے ایک ایسی ہووربائک تیار کی ہے جو اگلے سال مارکیٹ میں آجائیگی۔اس اڑن موٹر سائیکل کی تیاری کیلئے فنڈ ایک روسی بینک نے دیا تھا۔ اس کی قیمت 40ہزار پونڈ تک ہوگی۔بینک کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے کئی ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔اڑن موٹر سائیکل تیار کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ایک موٹر بائک کی قیمت 50ہزار سے 80ہزار ڈالر تک ہوگی۔اگرچہ ابھی اس پر تجربات جاری ہیں لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی محفوظ سواری ہوگی۔اسے مختلف کھیلوں اور مقابلوں کیلئے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔