Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آراکان مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا کی بے حسی برقرار ہے، اردگان

    انقرہ۔۔۔۔۔۔۔ترک صدر  رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ میانمار کے معاملے کو  19 ستمبر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  جامع طور پر  ایجنڈے  میں لایا جائے گا۔صدرنے استنبول  میں شہید فوجی کی نماز جنازہ میں شرکت کے  بعد  وہاں پر موجود  عوام سے  خطاب میں  روہنگیا  مسلمانوں کے المیہ پر  توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ دنیا میانمار کے قتل عام پر   صدا بلند کرنے   سے قاصر  رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 19 ستمبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس  سے خطاب کریں گے  اور  انہوں نے  اسلامی  تعاون تنظیم کے عبوری صدر  کی حیثیت سے  20 کے قریب  عالمی سربراہان سے اس موضوع پر بات چیت کی ہے۔صدر نے کہا کہ  بڑے افسوس سے کہنا پڑتا  ہے کہ میانمار  میں   وسیع پیمانے کی قتل و غارت  ہوئی ہے اور ان تمام  غیر انسانی   افعال کے   سامنے دنیا نے چپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا آپ نے ٹیلی ویژن پر وہاں کے دردناک مناظر   دیکھے ہیں۔ ترک ہلال احمر اور محکمہ  آفات و ہنگامی صورتحال  نے متاثرین تک   امداد بہم پہنچائی ہے اور یہ عمل اب بھی جاری ہے۔

شیئر: