اٹلی کی جانب سے حوثیوں کے حملوں کی مذمت، سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی
جمعرات 15 اکتوبر 2026 0:01
سعودی وزیر خارجہ سے اٹلی کے ہم منصب نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو اٹلی کے ہم منصب انتونیو تاجانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اٹلی کے وزیر خارجہ نے مملکت کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی۔ سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی، اس کی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مملکت میں اٹلی کے شہریوں سمیت مقیم غیر ملکیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے حوالے سے سعودی حکام کی کوششوں کی تعریف کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کے ساتھ آبنائے ہرمز اور آبنائے باب المندب کے ذریعے میری ٹائم نیویگیشن کی آزادی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بات کی تاکہ بین الاقوامی تجارت کی روانی کے ساتھ علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔
