اسلام آباد میں سروس روڈ منصوبے کے لیے ایکسپریس وے کے قریب بنی عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے کے مطابق یہ منصوبہ فیض آباد فلائی اوور سے لے گلبرگ گرینز تک کا ہے، یہ ساڑھے آٹھ کلومیٹر کا ٹکڑا ہے اور اس کے دونوں اطراف تین رویہ ہوں گے، منصوبے کی زد میں آنے والے ایک قبرستان کو بھی دوسری جگہ منتقل کیا گیا ہے۔
متاثرہ عمارتوں کے مالکان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سی ڈی اے نے آپریشن سے چند گھنٹے قبل ہی نوٹس تھمائے اور کام شروع کر دیا۔
مزید تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار ثوبان افتخار راجہ کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں