Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کی مسجد قباءو قبلتین اور دیگر مقامات کی زیارت

مدینہ منورہ ..... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمانوں نے مدینہ منورہ میں مختلف زیارتیں کیں اور بہترین طریقے سے مناسک حج کی ادائیگی پرسربراہِ مملکت کا شکریہ ادا کیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خادم حرمین شریفین کے حج و عمرہ پروگرام کے تحت ہر برس کی طرح امسال بھی مختلف ممالک سے مہمان ارض مقدس آئے جنہو ںنے شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کیا۔ مہمانوں نے حج انتظامات کو سراہتے ہوئے سربراہ مملکت اور حج اداروں کو مبارک باد پیش کی ۔ حج ادائیگی کے بعد شاہی مہمانوں کو مرحلہ وار مدینہ منورہ لے جایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں پہلا قافلہ جس میں سوڈان کے مہمان بھی شامل تھے کو مدینہ منورہ لے جایا گیا جنہوں نے مسجد نبوی الشریف میں نوافل ادا کئے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی۔ بعدازاں پروگرام کے تحت انہیں مسجد قبا و قبلتین اور جبل احد لے جایا گیا ۔ مہمانوں کو گائیڈ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے ایک مہمان صلاح احمد کا کہنا تھا کہ اس نے اسلامی تاریخ پڑھی تھی مگر اب ان مقامات کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا جہاں یہ زریں تاریخ رقم ہوئی تھی ۔ تاریخی مقامات دیکھ کر ہمیں بے حد خوشی اور معلومات میں بھی اضافہ ہوا۔

شیئر: