Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکام کا نیا کھیل

ریاض.... قطری حاجی سے وطن واپسی پر ریاستی فورس نے زبردستی سعودی عرب کےخلاف بیان ریکارڈ کرایا۔ اسے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ماہرین کاکہنا ہے کہ اب جبکہ قطری حکام حج کو سیاسی رنگ دینے کی مہم میں ناکام ہوچکے ہیں اور انکا یہ دعویٰ بھی باطل ثابت ہوگیا کہ سعودی عرب، قطری شہریوں کو حج کی اجازت نہیں دے رہا ۔ انہوں نے نیا ڈھونگ یہ رچا ہے کہ رائے عامہ کو گمراہ کیا جائے اور قطری عوام کویقین دلایا جائے کہ جو قطری شہری امسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس گئے تھے سعودی حج ادارو ں نے انکے ساتھ نازیبا سلوک کیا۔قطری حکام بحران کے آغازسے ہر محاذ پر خود کو مظلوم ثابت کرنے کا وتیرہ اپنائے ہوئے ہیں۔ حج کے حوالے سے بھی وہ یہی کھیل کھیل رہے ہیں۔ قطری حکام نے قطری حاجی کا جو وڈیو کلپ جاری کیا ہے اسکی بابت پتہ چلا ہے کہ پہلے انہوں نے قطری حاجی کو گرفتارکرکے اس سے مملکت کےخلاف بیان ریکارڈ کرانے کیلئے کہا تاہم انکار پر اسے زدوکوب کیا گیا اور بالاخر اس سے زبردستی سعودی مخالف بیان لے لیا گیا۔تجزیہ نگاروں کا کہناہے کہ قطری عوام اپنے حکام کے اس حیلے کو سمجھ گئے ہیں۔

شیئر: