پیر 9 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں صرف ایک پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 70 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن (یعنی جمعے کو) اس کی قیمت 279 روپے 71 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 57 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 14 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 86 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 727 روپے 44 پیسے، کویتی دینار کی 915 روپے 55 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 74 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 روپے 55 پیسے جبکہ قیمت فروخت 282 روپے 25 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 85 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 30 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 45 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 30 پیسے رہی۔