Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن بولرز کے نام،14 وکٹیں گر گئی

 
لارڈز:انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کا پہلا دن بولرز کے نام رہا جہاں پہلے ہی دن14 وکٹیں گر گئیں۔ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بہت برا ثابت ہوا اور پوری ٹیم 123 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔جیمز اینڈرسن نے ابتدا ہی میں اپنی ٹیم کو 2کامیابیاں و لاتے ہوئے 22 رنز پر کریگ بریتھ ویٹ اور کائل ہوپ کو میدان سے باہر کردیا۔اس موقع پر کیرن پاول اور شے ہوپ نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور 66 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 78 تک پہنچا دیا لیکن اسی اسکور پر دونوں کھلاڑی یکے بعد دیگرے 39 اور 29 رنز بنانے کے بعد وکٹیں گنوا بیٹھے۔اس موقع پر بین اسٹوکس نے اپنے شاندار اسپیل کا آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا اور مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 123 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔روسٹن چیز 18 اور 13 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 6 ویسٹ انڈین کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بین اسٹوکس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، رولینڈ جونز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن نے 2وکٹیں حاصل کر کے اپنی وکٹوں کی تعداد 499 کر لی۔امید ہے جیمز اینڈرسن دوسری اننگز میں 500وکٹوںکا نیا سنگ میل عبور کرکے اس ٹیسٹ میچ کو یادگار بنا دیں گے۔جواب میں انگلش ٹیم کی اننگز کا آغازبھی مایوس کن رہا اورصرف 24 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ڈیوڈ ملان اور بین اسٹوکس وکٹ پر کچھ دیر رکے تو امپائرز نے کم روشنی کے سبب پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ انگلینڈ نے 4 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور جیسن ہولڈر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔3 ٹیسٹ کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

شیئر: