Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قبول ہے.... قبول ہے..... قبول ہے

اسٹاکہوم .... سائنسدانوں کا کہناہے کہ شادی کے دن جیسے ہی آپ قبول ہے.... قبول ہے..... قبول ہے کہتے ہیں ۔ آپ کی زندگی ہمیشہ کیلئے تبدیل ہوجاتی ہے۔ شادی کے نتیجے میں آپ میں لوگوں سے درگزر کرنے اور خوداعتمادی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ یہ جذبہ بڑھتا رہتا ہے۔ اسکے نتیجے میں نہ صرف شادی شدہ جوڑے کے تعلقات بلکہ انکے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ تعلقات فروغ پاتے ہیں۔ اس کے علاوہ خود جوڑے صحت مند ہوجاتے ہیں اور صحتمند اور خوشحال ہوتے ہیں۔ شروع کے 4سال میں جو تبدیلیاں آتی ہیں وہ اگرچہ نظر نہیں آتیں لیکن محسوس کی جاسکتی ہیں۔ ہالینڈ کی ٹلبرگ یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ شادی کے فوری بعد دو اہم نتائج برآمد ہوتے ہیں ان میں سب سے پہلا خود اعتمادی اور پھر دوسروں کو معاف کرنے کی عادت۔ جائزہ رپورٹ میں اس ٹیم نے ایسے 199جوڑوں کاجائزہ لیا جنکی ابھی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ انہیں سوالنامے دیئے گئے جس میں ایک سوال یہ بھی تھا کہ کیا آپ اس جملے سے متفق ہیں کہ” جب آپ کا ساتھی آپ کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتا ہے تو آپ اسے فوری معاف کردیتے ہیں اوریہ سارا واقعہ فراموش کردیتے ہیں“۔ ان جوڑوں کو یہی سوالنامہ ہر سال بھیجا گیاا وریہ سلسلہ 4سال تک جاری رہا۔ 
 

شیئر: