Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کرام کی واپسی طے شدہ جدول کے مطابق ہے، حاتم قاضی

 مکہ مکرمہ..... وزیرحج و عمرہ کے مشیر اور وزارت کے ترجمان حاتم بن حسن قاضی نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی واپسی طے شدہ جدول کے مطابق ہو رہی ہے۔ جو لوگ حج سے پہلے مدینہ منورہ کی زیارت کر چکے انہیں ان کی فلائٹس کے جدول کے مطابق روانہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دنوں 40ہزار سے زیادہ حجاج کو مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانہ کر دیا گیا ہے۔ وہاں سے وہ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ائیرپورٹ کے ذریعے واپس جائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ معلمین کے ادارے صرف ان حاجیوں کو ان کی رہائش گاہوں سے ائیرپورٹ کی طرف لے جائیں گے جن کی پروازوں کا وقت ہوچکا ہے۔ حجاج کو فلائٹس سے 6گھنٹہ پہلے ائیرپورٹ کی طرف روانہ کیا جاتا ہے۔ یہ اس لئے تاکہ حجاج اپنی فلائٹس سے 3گھنٹہ پہلے ائیرپورٹ پر موجود ہوں۔ 

شیئر: