حجاج نے 26ارب ریال خرچ کئے
مکہ مکرمہ ۔۔۔۔مکہ مکرمہ ایوان صنعت و تجارت کے سربراہ ماہر جمال نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال داخلی و خارجی حجاج کے مجموعی اخراجات 20تا26ارب ریال کے لگ بھگ ہونگے۔ انہوں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ گزشتہ برس حجاج کرام نے 14ارب ریال خرچ کئے تھے۔ امسال ان کی تعداد میں 20فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اخراجات 14ارب ریال سے بڑھ کر 26ارب ریال تک پہنچ گئے۔حجاج رہائش ، کھانے پینے ، تحائف اور فضائی نقل و حمل پر خرچ کرتے ہیں۔