Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدید خلائی جہاز اور لباس ناسا کے ”اسپیس ایکس“ میں استعمال ہوگا

 فلاڈیلفیا ... ایلن مسک نے حیرت انگیز لباس کی تفصیلات بتا دیں۔آئندہ سال اسکی مدد سے لوگ مدار تک آمد ورفت کرنے کے قابل ہوجائینگے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹارم ٹروپر نامی لباس کی تصاویر انسٹا گرام پر جاری ہوگئیں۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک آمد ورفت کیلئے بھی اس سے مدد ملے گی۔ بظاہر یہ لباس اسٹار فلموں کے کرداروں کے لباس سے ملتا جلتا ہے۔ لیکن ناسا کا دعویٰ ہے کہ یہی لباس آئندہ برسوں میں ایک طویل عرصے تک خلائی سفر کا موثر اور کامیاب ترین لباس ثابت ہوگا۔ واضح ہو کہ چند ہفتے قبل مسک نے اسکی چند تصاویر جاری کردی تھیں مگر تفصیلات کا اجراءآج ہی ہوا ہے اور باخبر ذرائع کے مطابق اس کی ڈیزائننگ کا سہرا مارول اور سائنس فکشن فلموں کے ممتاز خالق جارج فرنانڈیز کے سر ہے۔ اس سے قبل مسک یہ اعتراف کرچکے ہیں کہ لباس اور خلائی جہاز کو متوازن بنائے رکھنا ایک بیحد مشکل کام تھا مگر وہ اس مشکل مرحلے سے بھی کامیابی سے گزر گئے ہیں۔ لباس دیکھنے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ ناسا نے اب تک جتنے بھی لباس اپنے خلا نوردوں کیلئے بنائے ان میں سب سے زیادہ ٹائٹ فٹنگ اس نئے لباس کی ہے۔ جسے پہننے سے خلا نورد ڈبل ویکیوم پریشر محسوس کرسکیں گے۔ اس لباس کو ناسا کے خلا نوردوں کے علاوہ کمرشل بنیادوں پر خلائی سفر پر نکلنے والے دوسرے افراد بھی کرسکیں گے۔ واضح ہو کہ اسپیس ایکس کی جانب سے مال بردار کیپسول گزشتہ 3سال سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بھیجے جارہے ہیں۔ اسپیس ایکس اب اپنا نیا مشن آئندہ سال جون میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

شیئر: