Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوپن سے طوفان متاثرین کی مدد

کیلیفورنیا۔۔۔۔ٹیکساس میں 29سالہ خاتون نے ہاروی نامی طوفان کے متاثرین کی مدد کیلئے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے۔ انہوں نے مختلف خریداریوں کے نتیجے میں جو کوپن ملے تھے ان سے خریداری کرکے متاثرین کو سامان پہنچایا۔اس کے علاوہ فیس بک پر بھی امدادی مہم چلائی ، یہی نہیں بلکہ انہوں نے مختلف اسٹورز کو بھی مجبور کیا کہ وہ متاثرین کیلئے رعایتی قیمت پر سامان فراہم کریں۔کمبرلی نامی خاتون ٹیکساس کے سین انٹونیو کے علاقے میں رہتی ہیں ۔ وہ پچھلے 5سال سے خریداری کے بعد ملنے والے کوپن جمع کرتی رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں عام طور پر یہ کوپن پھینک دیا کرتی تھی لیکن اب اچھے کام کیلئے استعمال کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔جب تک طوفان سے متاثر لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے ان کیلئے عطیات جمع کرتی رہونگی۔

شیئر: