Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے ذریعے وزن کو کیسے کم کیا جا سکتا ہے؟

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ سے آپ کو مجموعی طور پر کیلوری کی مقدار کو محدود کرنے میں مدد ملتی ہے (فوٹو: پیکسلز)
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ (وقفے وقفے سے کھانے) نے پچھلے کچھ سالوں میں توجہ حاصل کی ہے۔ کھانے کی یہ عادت اس بات پر زیادہ فوکس کرتی ہے کہ کب کھانا ہے اس سے زیادہ کہ کیا کھائیں۔
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے کئی طریقے ہیں۔ زیادہ تر لوگ 16/8 طریقہ استعمال کرتے ہیں، جس میں وہ 16 گھنٹے روزہ رکھتے ہیں اور 8 گھنٹے کے وقفے سے کھاتے ہیں۔ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے پیچھے بنیادی اصول جسم کو روزے کی حالت میں رکھنا ہے جو چربی کو جلانے اور میٹابولک صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ سے آپ کو مجموعی طور پر کیلوری کی مقدار کو محدود کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے وزن کم ہوتا ہے۔
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران جسم توانائی کے لیے چربی جلاتا ہے جس سے جسم کی چربی کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے جس کا مطلب ہے وزن میں کمی۔
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ جسم کے خلیوں کو زہریلے مادوں کو ہٹانے اور خود کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتی ہے جس سے مجموعی میٹابولک صحت میں مدد ملتی ہے۔
صحیح طریقہ کا انتخاب کریں
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کا ایک ایسا طریقہ منتخب کرنا بہت ضروری ہے جو آپ کے طرز زندگی اور ترجیحات کے مطابق ہو۔ چاہے یہ 16/8 کا شیڈول ہو یا 5:2 کا طریقہ ہو۔ یقینی بنائیں کہ یہ آپ کے روزمرہ کے معمولات کے مطابق ہے۔ دیکھیں کہ آپ کا جسم بغیر کسی مضر اثرات کے آپ کے منتخب کردہ طریقہ کے مطابق کیسے ڈھلتا ہے۔
اچھی طرح ہائیڈریٹڈ رہیں
مناسب ہائیڈریشن جسم کو مناسب طریقے سے کام کرنے کی اجازت دیتی ہے اور وزن میں کمی میں کرتی ہے۔ دن بھر وافر مقدار میں پانی پئیں، خاص کر انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران۔ ہربل چائے یا بلیک کافی بھی فائدہ مند ہو سکتی ہے۔ ہائیڈریٹ رہنا بھوک کو دبانے اور خواہشات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
 زیادہ کھانے سے پرہیز کریں
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران سوچ سمجھ کر کھانے کی کوشش کریں اور بھوک کو پہچانیں۔ زیادہ کھانا انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے فائدے کو نقصان میں بدل سکتا ہے اور وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران ورزش کیلوریز جلانے اور پٹھوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے (فوٹو: پیکسلز)

 ورزش
اپنے معمولات میں باقاعدہ جسمانی سرگرمی کو شامل کریں۔ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران ورزش کیلوریز جلانے اور پٹھوں کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہے، جو وزن میں کمی کو تیز کر سکتی ہے۔ مزید برآں یہ میٹابولزم کو فروغ دے گی اور آپ کی مجموعی صحت کی حمایت کرے گی۔
متوازن کھانے کی منصوبہ بندی کریں
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کے دوران متوازن غذا کھائیں جس میں غذائیت سے بھرپور خوراک جیسے پروٹین، اناج، صحت مند چکنائی، پھل اور سبزیاں شامل ہوں۔

 

شیئر: