Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جواہرات کی خریداری میں خواتین بازی لے گئیں

نیویارک۔۔۔۔خواتین نے 2016ء میں تقریباً18بلین ڈالر کے ہیروںکے زیور ات خریدے۔ انہوں نے اس خریداری میں پہلی مرتبہ مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ایک ادارے نے سروے کرتے ہوئے بتایا کہ یہ 18بلین کے ہیروں کے زیورات نہ صرف امریکہ بلکہ ہندوستان ، چین اور جاپان میں خریدے گئے۔انہوں نے کہا کہ یہ زیورات خواتین ایسے وقت خریدتی ہیں جب ملازمت کے دوران انہیں پروموشن ملتی ہے۔ امریکی مارکیٹ میں سالانہ 40بلین ڈالر مالیت کے زیورات فروخت ہوتے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز انگوٹھی ہے جبکہ سونے کی اس انگوٹھی کی کم سے کم قیمت بھی 1300ڈالر ہوتی ہے۔اس وقت امریکہ میں 18سے 33سال کی 69فیصد خواتین ملازمت پیشہ ہیں جبکہ اسی عمر کے 78فیصد مرد ملازمت کرتے ہیں۔

شیئر: