سعودی ایجنسی کی چھ ملکوں میں ضرورت مند افراد کے لیے غذائی امداد
اتوار 22 فروری 2026 23:21
چاڈ میں انتہائی کمزور طبقات میں کھجور کے 765 کارٹن تقسیم کیے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے چھ ملکوں میں ضرورت مند افراد اور خاندانوں کے لیے غذائی امداد فراہم کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سوڈان کی ریاست وائٹ نیل میں بے گھر افراد اور واپس آنے والے خاندانوں میں 131 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے 865 افراد کو فائدہ پہنچا۔
ازبکستان کے شہر سمرقند میں 410 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں، جس سے ایک ہزار 547 افراد مستفید ہوئے۔
اس منصوبے کے تحت ازبکستان کے 14 صوبوں میں 36 ہزار ضرورت مند افراد میں چھ ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی۔
شاہ سلمان مرکز نے کوسوو میں 200 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جس سے ایک ہزار افراد مستفید ہوئے۔
اطعام پروجیکٹ کے ایک حصے کے طور پر کوسوو کی 30 میونسپلٹیوں میں 8 ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی جس سے 40 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔

سعودی امدادی ایجنسی نے پاکستان اور ایران سے واپس آنے والے افغان خاندانوں میں کجھور کے 110 کارٹن تقسیم کیے۔
کابل کے ایک پناہ گزین گیمپ میں 660 افراد کو امداد فراہم کی گئی۔ یہ اقدام اس سال افغانستان میں 300 ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے چاڈ میں انتہائی کمزور طبقات میں کھجور کے 765 کارٹن تقسیم کیے، جس سے 4 ہزار 590 افراد کو فائدہ پہنچا۔
بینن میں ایک ہزار 130 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں جس سے 6 ہزار 780 افراد کو فائدہ پہنچا۔ منصوبے کے تحت 7 ہزار 825 فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی جس سے 47 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
