Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے

لاہور:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل گزشتہ روز پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ عمر اکمل نے اس معاملے پر کمیٹی کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔ کرکٹر واپسی پر میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں انکوائری کمیٹی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا موقف سنے گی۔ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جی ایم لیگل سلمان نصیر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا، انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور جواب تسلی بخش نہ پا کر پی سی بی نے بیٹسمین کو دوسرا شوکاز نوٹس جاری کیا جس پر کرکٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی تاہم کمیٹی ان کے جواب سے مطمئن نہ تھی جس پر انہیں طلب کیا گیا تھا۔

شیئر: