Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض یکم نومبر کو گلوبل واٹر ریگولیشن فورم کی میزبانی کرے گا

سعودی عرب 2027 میں 11 ویں ورلڈ واٹر فورم کی میزبانی بھی کرے گا۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی واٹر اتھارٹی یکم نومبر کو ریاض میں پہلے واٹر ریگولیشن ایکسچینج کا انعقاد کرے گی جس میں چار انٹرنیشنل آرگنائزیشنز اور 25 بین الاقوامی ریگولیٹری اداروں کے نمائندوں کے ساتھ انڈسٹری ماہرین اور فیصلہ ساز ایسے ریگولیٹری فریم ورک پر تبادلہ خیال کریں گے جواس شعبے کی تیز رفتار تبدیلی کے ساتھ  ہم آہنگ رہے۔
اس ایونٹ کا انعقاد انٹرنیشنل ڈی سیلینیشن اینڈ ری ویوز ایسوسی ایشن کی سٹریٹیجک شراکت داری سے کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے ریگولیٹری فریم ورک کو فروغ دیا جا سکے جو پانی کی خدمات کی کارکردگی اور پائیداری کو بہتر بنانے کے ساتھ مستقبل کی ضروریات کے لیے شعبے کی  تیاری کو مضبوط کرے۔
یہ ایک عالمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جہاں ریگولیٹری مہارت کا تبادلہ کیا جائے گا۔ شرکا خلیج تعاون کونسل، امریکہ، یورپ اور بحیر الکاہل خطے کے ریگولیٹری ماڈلز اور طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔ انہیں مقامی اور عالمی ماحول کے مطابق ڈھالنے کے طریقے تلاش کریں گے۔
پینل سیشنز میں بدلتے ہوئے ریگولیٹری طریقہ کار کو کور کیا جائے گا جن میں کمپلائنس اور پرفارمنس مانیٹرنگ ماڈلز شامل ہیں۔ اس کے ساتھ آبی تحفظ کی سپورٹ، خدمات کی کارکردگی کی بہتری اور پورے شعبے میں سرمایہ کاری اور جدت کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ فعال اور ہم آہنگ ریگولیٹری سسٹمز قائم کرنے کے حوالے سے سرکای، نجی اور مالیاتی کردار پر بھی بات کی جائے گی۔
یاد رہے سعودی عرب 2027 میں ہونے والے11 ویں ورلڈ واٹر فورم کی میزبانی بھی کرے گا۔
 فورم کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول، پانی کے تحفظ، معیار زندگی کو بہتر بنانے، پانی کی فراہمی سے متعلق علاقائی اور عالمی مسائل سے نمنٹے کےلیے سعودی حکو مت کے عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔

 

شیئر: