Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی ساحل کے قریب چھ افراد کو لے جانے والا طبی طیارہ لاپتہ، تلاش جاری

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ان کے پاس 10 ایئر ایمبولینس طیاروں پر مشتمل ایک بیڑا موجود ہے (فائل فوٹو: وکی پیڈیا)
برمودا سے بوسٹن جانے والا ایک طبی ایئر ایمبولینس طیارہ چھ افراد کو لے جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش کے لیے امریکی کوسٹ گارڈ نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ’گلف اسٹریم جی 100‘ نامی طیارے کا سراغ لگانے کے لیے میساچوسٹس کے جزیرے نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب سمندری جہاز اور طیارے کارروائی میں مصروف ہیں۔
کینیڈا کی کمپنی ’لیٹیٹیوڈ ایئر ایمبولینس‘ کے ترجمان کلیرنس ٹوگیریٹز نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کمپنی کا طیارہ رات گئے قریباً ڈیڑھ بجے لاپتہ ہوا اور اس سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
ان کے مطابق ’طیارے میں دو پائلٹ، طبی عملے کے دو ارکان، ایک مریض اور ان کے ایک اہلخانہ کا ایک فرد سوار تھے۔‘
کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ان کے پاس 10 ایئر ایمبولینس طیاروں پر مشتمل ایک بیڑا موجود ہے جو دنیا بھر سے مریضوں کی منتقلی اور ہنگامی طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔
فی الحال امدادی کارروائیوں اور حادثے کی ممکنہ وجوہات کے بارے میں مزید تفاصیل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

شیئر: