Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی بحریہ کے طیارہ بردار طیارے کی آرائش

لندن .... شاہی بحریہ کے طیارہ بردار طیارے کی آرائش کا کام مکمل ہوگیا۔ 3بلین پونڈ مالیت والا  ایچ ایم ایس پرنس ویلز کو جلد ہی نیا نام دیا جاسکتا ہے۔ شاہی بحریہ کے ذرائع نےکہا کہ3 ارب پونڈ کی لاگت سے تیار ہونے والا طیارہ بردار جہاز 920 فٹ لمبا ہے۔ اسکے نام رکھنے کی تقریب میں شہزادہ چارلس اور کامیلا پارکر بائولز دونوں کی شرکت یقینی ہے۔ نام رکھنے کی تقریب آئندہ ہفتے ہوگی۔واضح ہو کہ برطانیہ کے شاہی بیڑے میں شامل ہونے والا یہ اپنی قسم اور سائز کا دوسرا جہاز ہے مگر پچھلے جہاز سے یہ کہیں ایڈوانسڈ اور جدید ترین آلات  سے لیس ہے۔ پہلا جہاز ایچ ایم ایس کوئن ایلزبتھ کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ نئے جہاز کو ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز کا نام دیا جارہا ہے۔ کوئن ایلزبتھ جہاز پر 40طیارے  موجود رہ سکتے ہیں اور اسکاوزن 70ہزار ٹن ہے جبکہ نئے جہاز کا وزن 73ہزار ٹن ہے۔ اس میں  طیارو ںکی تعداد بھی زیادہ ہوگی ۔ عملے کے ارکان کی تعداد 679 ہے۔ کمروں کی تعداد 1600کے قریب ہوگی۔

شیئر: