Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بغیر شکر کے سیب کا ملک شیک وزن میں کمی کیلئے بہترین

واشنگٹن....امریکی ماہرین نے بنا شکر کے سیب کے ملک شیک کو وزن کم کرنے میں معاون قرار دے دیا۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ماہرین کی تازہ تحقیق کے مطابق ایک سیب اور بغیر بالائی کے ایک کپ دودھ کے شیک سے جسم کو 10 گرام پروٹین اور تقریباً ً5گرام فائبر ملتا ہے۔پروٹین میٹابولزم کو تیز کرتی ہے جبکہ فائبر سے نظام انہضام بہتر انداز میں کام کرتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں تیزی سے کمی رونما ہوتی ہے تاہم بنا شکر کے سیب کے ملک شیک کو معمول کا حصہ بنا کر وزن کم کر کے متعدد مہلک امراض سے بچاﺅ ممکن ہے۔ 

شیئر: