Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روہنگیا مسلمان سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، مرکزی حکومت

نئی دہلی۔۔۔۔روہنگیا پناہ گزینوں کے معاملے پر مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے کہا ہے کہ ان کا غیر قانونی طریقے سے آنا اور یہاں رہنا ملک کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ 15صفحات پر مشتمل مرکزکے حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ کچھ روہنگیاکے دہشتگرد تنظیموں سے منسلک ہونے کی بھی اطلاعات سیکیورٹی اداروں نے دی ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا فیصلہ عدالت ہی کریگی۔وزیر داخلہ کرن رجیجونے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروںکومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیمیں ہندوستان کے بارے میں غلط فہمی نہ پھیلائیں ، ملک کی سلامتی ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے واپس جانے کے معاملے میں حکومت جو بھی اقدام کریگی وہ ملک کے مفاد میں ہوگا۔ چیف جسٹس دیپک مشرانے اس معاملے کی اگلی سماعت 3اکتوبر کو طے کی ہے۔

شیئر: