Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی خودکشی

    حیدرآباد۔۔۔۔۔ مالی مسائل اور قرض کے بوجھ کے سبب ایک ہی خاندان کے 6افراد نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے ماملہ گڈہ علاقہ کے کستوری بازار میں پیش آیا۔مرنے والوں میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ان افراد نے کیڑے مار دوا پی کریہ انتہائی اقدام کیا ۔ اس واقعہ کا آج صبح اُس وقت علم ہوا جب ایک شخص ان کے مکان پہنچا ۔اس نے لاشوں کو دیکھ کر فوری طوپر پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ مرنے والوں کی شناخت بی ایس این ایل میں کام کرنے والے 59سالہ جناردھن،50سالہ چندراکلا،30سالہ پربھات ،26سالہ اشوک 4سالہ رشویکا اور دو سالہ لالو کے طور پر کی گئی ہے۔ اس واقعہ کے عام ہونے کے ساتھ ہی سنسنی پھیل گئی اورپڑوسیوں کی تعداد لاشوں کو دیکھنے کے لئے گھر کے سامنے جمع ہوگئی۔سریش کمپیوٹر ہارڈ ویر سرویس کاکام کرتا تھا جس کے لئے اس نے قرض حاصل کیا تھا تاہم اس میں نقصان اٹھانا پڑا جس کے سبب وہ گھر چھوڑ کر چلا گیا ۔ قرض داروں نے اس کے ارکان خاندان کو ہراساں کرنا شروع کردیا ۔قرض دہندوں کے دباؤ سے مایوس ہوکر اس خاندان کے 6 ارکان نے زہر پی کر خودکشی کرلی۔

شیئر: