Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غربت اور توہین سے تنگ طالب علم نے خودکشی کرلی

    لکھنؤ۔۔۔۔۔۔۔پیلی بھیت کے بیسل پور میں آٹھویں درجہ کے ایک طالبعلم نے اس لئے خود کشی کرلی کہ اس کے پاس6 ماہ کی فیس دینے کیلئے ایک ہزار 20 روپئے نہیں تھے ، طالب علم کی ماں ایک اسکول میں مڈ ڈے میل  پکانے کا کام کرتی ہے۔ وہاں سے اس کو ماہانہ اجرت ایک ہزار روپے ملتے ہیں ، اسی میں اس کو اپنا گھر چلانا ہوتا ہے اور بچوں کی فیس بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔چونکہ170 روپے ماہانہ مانٹیسری اسکول کی فیس اس کا بچہ ادا نہیں کرپایا تھا اور اس پر ایک ہزار 20 روپے کا بقایا ہوگیا تھا۔ اس سلسلے میں پرنسپل نے طالب علم کو بلا کر اسکے ساتھیوں کے سامنے ذلیل کیا تھا اور اسکول سے نکال دینے کی دھمکی بھی تھی۔ اس بے عزتی کو وہ برداشت نہیں کرسکا اور اس نے پھانسی لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

شیئر: