Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کلب بحرین میں 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات

 مہمان خصوصی نے آزادی کا کیک کاٹا اور والی بال کپ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے
  زاہد شیخ۔ منامہ
سفیر پاکستان جاوید ملک نے پاکستان کلب بحرین میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کو کلب آمد پر پاکستان اسکول کی 2ننھی بچیوں نے گلدستہ پیش کیا۔ دیسی رائیڈرز ہیوی بائیکس بحرین کے دستے نے سفیر پاکستان کو سلامی پیش کی۔ نظامتی فرائض قاری سمیع الرحمن نے ادا کئے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کا قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔ تقریب سے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جاوید ملک اور مہمان خاص پاکستان کلب کے سابق چیئرمین اور بحرین چیمبر آف کامرس انڈسٹری کے بورڈ آف ڈائریکٹر ساجد شیخ اور چیئرمین پاکستان کلب محمود رفیق چوہدری نے بھی پاکستان کی آزادی کے حوالے سے حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان بحرین کے ہیڈ آف چانسری مراد علی وزیر، آپو ورلڈ کے مرکزی چیئرمین اور پاکستان کلب کے سابق چیئرمین، کلب بورڈآف ڈائریکٹر زاہد شیخ ، کلب کے ایگزیکٹیو بورڈ ممبران وقار احمد شیخ وائس چیئرمین، جنرل سیکریٹری قاری سمیع الرحمن، شاہد محمود فنانس سیکریٹری، کامران عباسی اسپورٹس سیکریٹری، معروف کاروباری شخصیات جن میں اے ڈی ظفر، اشفاق بٹ، شبیر احمد،ساجد بٹ، ندیم حفیظ، رانا شاہد احمد،مرزا غفور، امجد بشیر، آپو ورلڈ کےرانا اسلم شاہین،توصیف احمد،علی ضرغام ورک، شوکت علی ایکٹنگ پریزیڈنٹ، رانا رضوان، گلف ریجن کے میڈیا کو آرڈِنیٹر شاہد محمود، ولید بنگش،پاکستان اسکول کے طلبہ و طالبات اساتذہ کرام کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ 
پاکستان اسکول کے طلبہ و طالبات نے یوم آزادی کی مناسبت سے قومی ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے اور بھر پور داد وصول کی۔ اس موقع پر کمیونٹی لیڈر ساجد شیخ نے پاکستان اسکول کے تمام بچوں اور اساتذہ کرام کو خوبصورت پرفارمنس پر فی کس10 بحرینی دینار انعامات سے نوازا۔ سفیر پاکستان اور ہیڈ آف چانسری نے مہمانوں کیساتھ اس موقع پر پرچم نماکیک بھی کاٹا۔ اسکے علاوہ یوم آزادی کی مناسبت سے والی بال میچ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ 
تقریب کے آخر میں آپو ورلڈ کی جانب سے میتوں کو پاکستان بلا معاوضہ پہنچانے کا مطالبہ سفیر پاکستان نے منظور کر لیا۔ انہوں نے کمیونٹی کو یقین دلایا کہ میتوں کو پاکستان بھجوانے کے لئے تمام اخراجات سفارتخانہ خود ادا کریگا۔ اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت اے ڈی ظفر نے بھی ضرورت مندوں کےلئے اپنی جیب خرچ سے پاکستان بلا معاوضہ میت بھجوانے کا اعلان کیا۔ 
واضح رہے کہ بحرین سے پاکستان کی قومی ایئر لائن کی بندش کی وجہ سے ایک میت کو پاکستان بھجوانے پر اڑھائی لاکھ روپے سے زائد کاخرچہ آرہا ہے۔ اس سے قبل پی آئی اے صرف10 ڈالرمیں لیکر جاتی تھی۔ اس موقع پر ساجد شیخ نے کہا کہ وہ گلف ایئر لائن کی کمیٹی سے بھی بات کر کے کمیونٹی کو آگاہ کرینگے کہ گلف ایئر لائن بھی میتوں کو پاکستان بلا معاوضہ سہولیات فراہم کرے۔
آخر میں پاکستان کلب کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: