Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت:15فیصد جرائم کا ارتکاب سرکاری ملازمین نے کیا، منصور الترکی

ریاض.... سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں 15فیصد جرائم کے ارتکاب میں سرکاری ملازمین ملوث ہیں۔مملکت میں قتل کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی۔ 1437ھ کے دوران قتل کے 42ہزار واقعات ریکارڈ پر آئے۔ وہ بدھ کو ریاض میں پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قتل اور ماردھاڑ کے جرائم کل وارداتوں کا 53فیصد ہیں۔ 75فیصد سے زیادہ جرائم 4علاقوں مکہ مکرمہ ، ریاض، مدینہ منورہ اور مشرقی ریجنوں میں کئے گئے۔ الترکی نے بتایا کہ سعودی عرب میں جرائم کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ گاڑیوں کے سرقے کی وارداتوں میں 33فیصد کمی ہوئی۔ مملکت بھر میں 1437ھ کے دوران 149781جرائم ریکارڈ کئے گئے۔ ان کا تعلق قتل، ماردھاڑ، چوری، رہزنی، منشیات، اخلاق سوز حرکتوں اور جعلسازی وغیرہ سے ہے۔ جرائم کا تناسب ایک لاکھ شہریوں پر 464.46ہے۔ 

شیئر: