Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چکن فنگر اسنیکس کیسے بنائیں؟

اجزاء:
چکن250 گرام
پیپریکا پاؤڈر (سرخ شملہ مرچ پاؤڑد) کھانے کاایک چمچ
اوریگانو،کھانے کا چمچ
کالی مرچ پاؤڈر، کھانا کاآدھا چمچ
لہسن پاؤڈر، آدھا چمچ
نمک، آدھاچمچ
چیڈر پنیر، ایک کپ
میدہ، حسب ضرورت
انڈے 2 عدد
بریڈ کتمبس ،حسب ضرورت
 
ترکیب:
چکن کا قیمہ بنا لیں ۔
اس میں پیپریکا پاؤڈر، اوریگانو ، کالی مرچ پاؤڈر ، لہسن پاؤڈر ، نمک اور چیڈر پنیرشامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب اسے فنگر کی شکل کے اسنیکس بنا لیں۔ 
اسنیکس پر بالترتیب میدہ ، انڈہ اور بریڈ کرمبس لگائیں اور انہیں دو گھنٹے کے لئے فریزر میں رکھ دیں۔ 
فرائنگ پین میں تیل ڈالیں اور اسنیکس کو گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔ 
 
مزیدار چکن فنگر اسنیکس تیار ہیں۔
 
 

شیئر: